لندن میں ڈاکٹر نصیر دشتی کے کتابوں کی تقریبِ رونمائی

535

لندن میں نامور بلوچ تاریخ دان اور مصنف ڈاکٹر نصیر دشتی کی دو نئی کتابوں کی تقریب رونمائی اتوار کے روز منعقد کی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ لند ن نمائندے کے مطابق برطانیہ کے شہر لند ن میں بلوچ تاریخ دان اور نامور مصنف ڈاکٹر نصیر دشتی کی لکھی گئی دو نئی کتابوں کی رونمائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بِرک بیک یونیورسٹی آف لندن میں ورلڈ سندھی بلوچ فورم کی جانب سے منقعد ہونے والے تقریب میں مقرر ین میں حسن ہمدم ، ڈاکٹر ناگمان ، قمبر مالک اور محراب سرجوشامل تھے۔ جبکہ مہمانانِ خاص بی این ایم کے رہنما حمل حیدر بلوچ ، اکبر بارکزئی ، ڈاکٹر نصیر دشتی اور ڈاکٹر لکھو لوہانہ تھے ۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر نصیر دشتی کی دو نئی کتابیں دی بلوچ کنفلکٹ ِود ایران اینڈ پاکستان ٹیئرز آف سندھو کی رونمائی کی گئی۔

مقررین نے دونوں کتابوں کو سراہا اور ڈاکٹر نصیر دشتی کے ان کتابوں بابت تحقیق کو عالمی معیار کے عین مطابق قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نصیر دشتی کی جانب سے دو ایسے موضوعات پر روشنی ڈالناجنہیں عمومی طور پر نظرانداز کیا جاتا ہےایک قابلِ ستائش عمل ہے۔