لاڑکانہ سے سندھی قومپرست کارکن لاپتہ

185

لاڑکانہ سے فورسز کے ہاتھوں سندھی کارکن لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے سندھی قومپرست کارکن کاشف ٹگڑ فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ایوب کالونی کے رہائشی کاشف ٹگڑ کو رینجرز و خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کاشف ٹگڑ پیشے کے اعتبار سے پرائمری اسکول کا استاد ہے جبکہ ان کی وابستگی سندھی قومپرست پارٹی سے ہے۔