قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 1 شخص کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زینت اللہ ولد امیر جان سمالانی سکنہ جگسور ہلاک اور رحمت اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ کرد کیمپ ضلع کچھی زخمی ہوگیا جبکہ لاش اور زخمی شخص کو ابتدائی طور پر بی ایچ یو منگچر منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز زرائع کے مطابق منگچر میں پیش آنے والا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے ۔