قدرت اللہ جمالدینی چھ ماہ بعد بازیاب

249

نوشکی سے چھ ماہ قبل اغواء ہونے والے قدرت اللہ جمالدینی، بی این پی کے مرکزی رہنما جہانزیب جمالدینی کے بھتیجے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی سے اغواء ہونے والا نو جوان قدرت اللہ جمالدینی آج کوئٹہ سے بازیاب ہو کر اپنے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے بھتیجے قدرت اللہ جمالدینی آج بازیاب ہو کر کوئٹہ میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ کے اجلاس میں پوائنٹ آف پبلک امپور ٹینس پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے تین بھتیجوں کو غائب کردیا گیا ہے۔ جن میں قدرت اللہ جمالدینی, جمالدین جمالدینی کو 28 فروری کو نوشکی سے جبکہ مہراک جمالدینی کو یکم مارچ کے شب کوئٹہ سے اغوا ءکیا گیاتھا۔