شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،1 فوجی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

183

سرچ اورکلیئر آپریشن کے دوران بارودی مواد کا دھماکہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل ٹیم شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈ کلی میں معمول کے مطابق سرچ و کلیئر آپریشن کر رہی تھی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں حوالدار احمد خان ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔