سندھ: قومپرست رہنما ساگر حنیف بڑدی انتقال کرگئے

288

سندھی قومپرست رہنما ساگر حنیف بڑدی انتقال کر گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھی قومپرست رہنما ساگر حنیف بڑدی سندھ کے شہر نوشہرو میں انتقال کرگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ساگر حنیف بڑزی گذشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے نوشہرو فیروز میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے ساگر حنیف بڑدی سندھی قومپرست تحریک میں اہم شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ شہید بشیر خان قریشی کے قریبی ساتھی تھے اور وہ جئے سندھ قومی محاذ (بشیر قریشی) کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور موجودہ مرکزی کمیٹی کے ممبر تھے۔

ساگر حنیف بڑدی نے سندھی قومپرست تحریک چلانے کی پاداش میں مختلف ادوار میں جیل کی صعوبتیں سہنے کیساتھ کالا باغ ڈیم کیخلاف کراچی میں تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔

جبکہ انہوں نے حالیہ دنوں میں سندھ کے شہر مورو اور نواب شاہ میں فریڈم مارچ کے نام سے سندھ کی آزادی کے لئے جسقم کیجانب سے دو بڑی ریلیوں کی رہنمائی بھی کی تھی۔