سبی: براتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد زخمی

141

مچھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث براتیوں کی گاڑی کو حادثہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب سبی سے کوئٹہ جانے والی برات میں شامل ویگن تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے کے نتجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شدید زخمی ہونیوالے افراد کو ئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں آئے روز ٹریفک حادثات میں قمیتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ ہونا بتائی جاتی ہے۔