دکی میں دو گروہوں میں تصادم اور کوئلہ کان حادثے میں 4 افراد ہلاک و 5 زخمی
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دکی کے علاقے سنجاوی کلی اصغر میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جانبحق اور چار زخمی ہوگئے۔
جانبحق ہونیوالے افراد میں محمد علی، اچکزئی خان، شاہ جہان اور گوہر خان شامل ہیں جبکہ متحارب گروہوں میں تصادم کے بعد علاقے حالات کشیدہ ہوگئے۔
دریں اثناء دکی میں کوئلہ کان کے حادثے میں 1 شخص زخمی ہوگیا۔
کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن علی اللہ ولد فضل الدین قوم علیزئی سکنہ پشین شدید زخمی ہوگئے۔ مذکورہ شخص کو دکی سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔