دالبندین یک مچ میں خشک سالی، کھجور کے باغات ختم

758

بارشیں نہ ہونے کے باعث کاریزات کا پانی بھی ختم ہوگیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دالبندین کے علاقے یک مچ میں خشک سالی کے باعث کھجور کے باغات خشک ہوکر ختم ہوگئیں۔

دالبندین شہر سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر آر سی ڈی شاہراہ کے قریب واقع یک مچ کے علاقے میں خشک سالی کے باعث پانی ناپید ہوگئی۔

سماجی کارکن پیرداد شہی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھجور کے باغات کا خشک ہونا لمحہ فکریہ ہیں۔ اس سے پہلے کاریزات کے ذریعے ان باغات کو پانی فراہم کر کے خشک ہونے سے بچایا گیا مگر مسلسل بارش نہ ہونے کے باعث کاریزات کا پانی بھی ختم ہوگئی جس کی وجہ سے یک مچ کے کھجور کے مشہور باغات خشک ہوکر ختم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان باغات میں سے کچھ بچ گئے ہیں جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت پانی فراہم کی جارہی ہے لیکن حکام بالا پانی کا متبادل حل نکالیں اور کھجور کے نسل کو بچائیں۔