دالبندین: نوجوان نے خودکشی کرلی

436

دالبندین میں نوجوان نے اپنی جان لے لی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں نوجوان نے خود کو گولی مار اپنی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین میں کلی خدائے رحیم کے رہائشی چوبیس سالہ نوجوان شہزاد ولد صالح محمد نے خود کو گولی مار کر خوکشی کرلی، تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے بلوچستان میں خودکشی کے واقعات تواتر کے ساتھ میڈیا میں رپورٹ ہوتی ہے جن میں سے بیشتر افراد غربت، بے روزگاری اور گھریلوں مسائل کی وجوہات کی بناء پر اپنے زندگی کا خاتمہ کرتے ہیں۔

جبکہ ان افراد میں نوجوانوں کی نمایاں تعداد بھی شامل ہوتی ہے۔