دالبندین میں دھماکہ اور فائرنگ، 1 شخص جانبحق

243

دالبندین میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلی سردار علی احمد پرانہ بازار میں ایک مکان میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ کمرے منعدم ہوگئیں۔

دھماکہ حاجی رفو کے گھر میں ہوا, تاہم تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے حاجی رفو کو کئی سال قبل دالبندین میں قتل کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی تھی۔

دریں اثنا دالبندین میں ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حنیف سیانی جانبحق ہوگیا۔

مذکورہ شخص کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ عدالت میں پیشی دینے کے بعد واپس آرہا تھا۔