خضدار : فائرنگ سے دو نوجوان قتل

352

خضدار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو نو جوانوں کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری کے علاقے چشمہ زہری میں آج سمری چوک پہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحفیظ ولد ماسٹر عبدالعزیز سمالانی اور ریا ض احمد ولد محمد عظیم سمالانی موقعے پر ہی جانبحق ہوگئے ۔ مقتولن کا تعلق زہری پنجکان سے تھا ۔

واضح رہے دو روز قبل اسی علاقے میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد میر احمد سمالانی اور امین جتک ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے ان واقعات کی وجہ پرانی دشمنی ہے ۔