حب میں خودکشی کا واقعہ جبکہ اوستہ محمد میں مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک

166

حب میں خودکشی کا واقعہ جبکہ اوستہ محمد میں مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں عبدالرشید ولد محمد نور نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بنیادی طور پر مشکے نوکجھو کا رہائشی تھا اور وہ حالیہ انتخابات کے پی بی 44 کے آزاد امیدوار مہراللہ محمد حسنی کا ذاتی محافظ تھا۔

واضح رہے آزادی پسند بلوچ حلقے مہراللہ محمد حسنی پر ریاستی حمایت یافتہ ہونے اور ضلع آواران میں ڈیتھ اسکواڈ گروپ چلانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ جبکہ ان پر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے حملے بھی کیئے گئے ہیں۔

دریں اثناء جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں مِل میں کام کرنے والا مزدور کرنٹ کرنے لگنے سے جانبحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق عارف علی ولد عابد علی بھگڑی سکنہ گوٹھ علی آباد چاول کے مِل پر کام کرنے کے دوران موٹر پمپ سے کرنٹ لگنے کے باعث جانبحق ہوگیا۔

عارف علی کی میت سول ہسپتال اوستہ محمد میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔