جھل مگسی: معمولی تنازعے پر ایک شخص بے دردی سے قتل

178

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں معمولی تنازعے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھل مگسی میں پولیس تھانہ گندھاوا کے علاقے گوٹھ پندرانی کے قریب رشتہ داروں کے بیچ تنازعے کے نتیجے میں ایک شخص قتل۔

ذرائع کے مطابق رشتہ داروں نے بیل لے جانے کے تنازعے پر اپنے ہی قریبی رشتہ دارغلام نبی پندرانی کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔