جھاؤ میں بی این ایم رہنماء کے گھر پر چھاپہ

312
File Photo

جھاؤ میں فورسز کی جانب سے بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے رہنماء کے گھر پر چھاپہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے زیلگ میں واقعے بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے آواران ریجن کے رہنماء اقبال بلوچ کے گھر پر پاکستانی فورسز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن خواتین و بچوں اورگھر میں موجود دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت گھر میں توڑ پھوڑ کی جبکہ اقبال بلوچ کی عدم موجودگی میں ان کے عمر رسیدہ والدہ سے بدکلامی بھی کی گئی۔

واضح رہے بلوچستان میں اس سے قبل بھی قوم پرست سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و کارکنان کے گھروں پر فورسز کی جانب سے چھاپے لگائے جانے کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہیں جبکہ قوم پرست حلقوں کے مطابق گھروں پر آئے روز چھاپوں کے واقعات سمیت متعدد قوم پرست کارکنان و رہنماؤں کوحراست بعد لاپتہ کردیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہے۔