جھاؤ: فورسز کی چوکی پر حملہ

180

جھاؤ میں نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھاؤ کے علاقے ملائی گزی میں قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی جھاؤ سمیت ضلع آواران کے دیگر علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں ۔

تاہم گزشتہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔