جعفر آباد : مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

142

جعفر آبادمیں پولیس چوکی پر فائرنگ سے 1 اہلکار ہلاک ہوگیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جعفر آباد میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقے پر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکارموقے پر ہلاک ہوگیا، جبکے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔