تمپ میں فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر، 1 شخص زخمی

175

تمپ میں عام آبادی پر فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر، 1 شخص زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے پُل آباد میں فورسز کی جانب سے عام آبادی پرمارٹر کے گولے فائر کرنے کے نتیجے میں جہانزیب نامی شخص زخمی ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے اسکول پر فورسز کی قائم کردہ چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس کے ردعمل میں فورسز نے عام آبادی پر مارٹر گولے فائر کیئے جن میں سے ایک گولہ شوکت بلوچ کے گھر پر گِرا جس کے نتیجے میں جہانزیب ولد شوکت بلوچ زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لیے تربت سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چوکی پر حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔