شہید ولید اور شہید نقیب انتہائی ذمہ دار اور جنگجو سرمچار تھیں، شہدا کا فلسفہ قربانی ساتھیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے شاہ آپ کور میں سرمچاروں اور قابض پاکستانی فوج کا آمنا سامنا ہوا جہاں دو گھنٹے سے زائد دو بدو جھڑپ ہوئی جس میں کئی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور دو سرمچار نقیب ولد رسول بخش عرف نذر اور ولید ولد موسیٰ عرف قاضی شہید ہوئے۔ شہید سرمچاروں نے بہادری سے قابض فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو میدان جنگ سے بحفاظت نکال کر بلوچ قومی آزادی کی راہ میں جام شہادت نوش کی، ہم انہیں خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہید نقیب عرف نذر بی ایل ایف کا ایک سینئر ساتھی 2011 سے بلوچ قومی آزادی کی جد و جہد میں برسرپیکار تھے۔ وہ 2015 تک شہری ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے اور بعد میں بلوچستان کی پہاڑوں کو مسکن بنا کر شہادت تک دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ولید عرف قاضی اور شہید نقیب کیمپ میں انتہائی ذمہ دار، بہترین جنگجو اور قومی جذبے سے سرشار سرمچار تھے۔ انہیں بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ شہدا کا فلسفہ قربانی ساتھیوں کیلئے مشعل راہ اور ان کا مشن آزاد بلوچستان ہماری منزل ہے۔