بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمپ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔
ترجمان سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ تمپ کے علاقے کلاہو کراس کے مقام پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری نقصان پہنچا۔
بی آر اے کے ترجمان نے کہنا تھا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔