تربت سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

273

تربت کےعلاقے آپسر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت آپسر فٹبال چوک کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت اختر ولد حامد سکنہ ہوشاپ کے نام سے ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر ولد حامد تر بت میں بم نصب کرنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یو بی ایل چوک پر چھ اگست کی رات کو کچہرے کے ڈھیر کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا ۔ تفتیشی ٹیم مو قع پر پہنچنےتو انہیں کچرہ دان کے قریب خون کے دھبے نظر آئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حساس ادارے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کی زخمی شخص کو گاڑی کے ذریعے علاج کے غرض سے تربت سے ایران منتقل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے بعد علاقے کی سخت ناکہ بندی کر دی گئی تھی۔ تاہم اطلاع ملنے پر جب ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں ملہوک مردہ حالت میں ملی۔