تربت: ایک شخص کی لاش برآمد

934

تربت سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں فٹ بال چوک کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کیلئے تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے۔

تاہم مذکورہ لاش کے حوالے تاحال محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔