تاجکستان کے جنگی طیاروں کی افغان صوبے تخار میں بمباری ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق تاجکستان کی جنگی طیاروں نے آج صبح افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع درقد میں بمباری کی ۔
زرائع کے مطابق طیاروں نے اس وقت بمباری کی جب تاجکستان کی سرحدی فورسز اور افغانستان سے تاجکستان میں داخل ہونے نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئی۔
افغان صوبے تخار کے ترجمان محمد جواد نے تاجکستان کی سرحد پر ہونے والے جھڑپ اور بمباری کی تصدیق کی اور ساتھ ہی مقامی سرکاری زرائع نے تاجکستان کے دو سرحدی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ۔
واضح رہے کہ افغان حکومت نے اس سے قبل بھی یہ الزام لگایا تھا کہ روس تاجکستان کی سرحد کے قریب افغان آرمی سے لئے گئے فوجی گاڑیوں کی مرمت کرکے انھیں واپس طالبان کے حوالے کرتا ہے ۔