بی ایل ایف نے جھاؤ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

341

جھاؤ میں چوکی پر حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک و 2 زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میںجھاؤ میںآرمی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 10 اگست کی شام کے 6 بجے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کورک میں، جوتری کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک دو کو زخمی کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔