بی آر جی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

136

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج شام سبی کے علاقے میٹڑی کے مقام بائی پاس روڈ پر قائم فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بارہ سال قبل آج ہی کے دن پاکستانی فوج نے ہمارے رہنماء نواب اکبر خان بگٹی کو فوجی آپریشن کے ذریعے شہید کیا، ہم نواب اکبر خان بگٹی کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دوستین بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔