بلوچی زبان کے شاعر و ادیب عصاء بجار کے گھر پر چھاپہ

241

پاکستانی فورسز کا بلوچ نیشنل موومنٹ کے کارکن اور بلوچی زبان کے شاعر و ادیب کے گھر پر چھاپہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز دشت کے علاقے میں بلوچ سیاسی کارکن عصاء بجار کے گھر پر فورسز اورخفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دشت کے علاقے مچی بل نگور میں بلوچ سیاسی کارکن, شاعر و ادیب عصاءبجار کے گھر پر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ کاروائی میں چھاپہ مارا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد گھر میں موجود قیمتی سامان فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے عصاء بجار خود کئی سالوں سے خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔