بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 3 افراد لاپتہ

224

مشکے و مند سے 3 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ اور ضلع آواران سے فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند گوبرد میں گزشتہ شب فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے، دوران چھاپے گھروں کی تلاشی لی گئی اور خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دو افراد ڈاکٹر فاروق ولد محمد حسین اور صمداللہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا گیا۔

ضلع آواران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فورسز نے مشکے کے علاقے گجر سے ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت صادق عمر ولد مولوی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق صادق عمر گمشدگی سے ایک روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے۔ روز نکاح فورسز انہیں گھر سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے البتہ بعد میں انہیں رہا کردیا گیا لیکن کل بروز پیر دوبارہ انہیں گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا جبکہ صادق عمر ایک طالبعلم ہے۔

واضح رہے مولوی محمد عمر کے دو بیٹے ساجد بلوچ مستونگ میں بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کے ہمراہ اور ماجد بلوچ کو آواران میں بعد از گمشدگی شہید کیا گیا تھا۔

لواحقین کا موقف ہے ماجد بلوچ کو بھی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔