بلوچستان کے کیچ ہوشاپ سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں چھاپہ ماکر ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امیر بخش ولد گوہرام کے نام سے ہوئی جو ہوشاپ دمب کا رہائشی ہے ۔
واضح رہے کہ عید کے پہلے روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز نے نصف درجن کے قریب نوجوانوں اور بزرگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا