بلوچستان : مند سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

110

بلوچستان کے علاقے مند سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت یونس ولد عبدالصمد کے  نام سے ہوئی ۔

علاقائی زرائع نے دعویٰ کیا کہ دوران چھاپہ فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم آزاد زرائع سے ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کئی لاپتہ افراد حالیہ چند دنوں میں بازیاب ہو چکے ہیں جبکہ اسی تناسب سے مختلف علاقوں سے فورسز نے نوجوان اور بزرگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے ۔