بلوچستان: مشکے سے دو افراد لاپتہ، پسنی و مند سے دو بازیاب

202
File Photo

بلوچستان کے علاقے مشکے سے دو افرا حراست کے بعد لاپتہ، پسنی اور مند سے دو بازیاب۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں  کے ہاتھوں دو افراد حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مشکے کے علاقے شُردوئی سے میر کریم بخش اور زوری نامی دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، جو مشکے کے علاقے شردوئی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب پسنی کے علاقے وارڈ نمبر4 سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دیدگ ولد دلمراد سکنہ پسنی وارڈ نمبر 4 تین دن قبل پسنی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
بلوچستان کے علاقے مند سے بھی ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔

ذرائع سے موصول مزید تفصیلات کے مطابق 31جولائی 2018 کو مند کے علاقے گیاب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے افراد نے یحییٰ ولد جمادار ستار کو اغوا کیا تھا جو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔