بلوچستان: مختلف واقعات میں 1 جانبحق، گیارہ زخمی

136

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر کے علاقے شاہوازی میں دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں سے زخمیوں کو مختلف نجی ہسپتالوں میں چیھپا ایمبولنسز کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ژوب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کلی ڑوہک احمدخیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت عمر ولد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک اور فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں لہڑی کے علاقے گھوڑی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، جس کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔