بلوچستان: تمپ میں ایک نئے فوجی آپریشن کا آغاز

265

تمپ کے مختلف علاقوں میں وسیع فوجی آپریشن، علاقے کا گھیراؤ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

فوجی آپریشن تمپ کے مختلف علاقوں بومن، پالیز، جامیگ، شاآپ اور التم میں کی جارہی ہے۔

واضح رہے آج دوپہر کو ضلع کیچ کے علاقے گومازی بازار میں فورسز کے لیئے راشن لیجانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کیجانب سے دستی بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

دستی بم حملے کی ذمہ داری بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے کے تنیجے میں صوبیدار سلیم سمیت فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔