افغان حکومت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی کے استعفےکے بعد وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور متعدد دیگر سیکیورٹی افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کے دفتر کے ایک عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ دونوں وزیروں اور سیکیورٹی افسران کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔ تاہم انہیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
حکومتی ذریعے کے مطابق استعفیٰ دینے والوں میں وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی،وزیر داخلہ ویس برمک، ڈائریکٹر قومی سلامتی معصوم ستانکزئی شامل ہیں۔ ان سے قبل صدر کے قومی سلامتی کے لیے مشیرحنیف اتمر نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔