استاد اسلم بلوچ اور بی بی یاسمین بلوچ نے قوم کو ایسی راہ دکھائی جو اس سے قبل کسی کے حصے میں نہیں آیا، بی این ایم سینئر کارکن اور بلوچ آزادی پسند گوریلہ کمانڈر اختر ندیم کے والد ماسٹر لعل بخش بلوچ کا بیان۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سنیئر کارکن اور بلوچ آزادی پسند گوریلہ کمانڈر اختر ندیم کے والد ماسٹر لعل بخش بلوچ نے بلوچ فدائی شہید ریحان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ریحان جان کی بے مثال قربانی شہید کے والدین کی بلوچ جہدِ آزادی سے فکری اور شعوری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے بلوچ فدائی شہید ریحان جان بلوچ کے والد استاد اسلم بلوچ، والدہ بی بی یاسمین بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا عظیم کارنامہ ہے جس کی انسانی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، جسے بیان کرنا مجھ جیسے انسان کی بساط میں نہیں کیونکہ میرے پاس ایسے الفاظ کاخزانہ بھی نہیں جن کے ذریعے میری سوچ کی ترجمانی ممکن ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ استاد اسلم بلوچ اور بہن بی بی یاسمین بلوچ نے اتنی بڑی قربانی دیکر نہ صرف بلوچ قوم کی دنیا میں الگ پہچان بنائی بلکہ بلوچ قوم کو تاریکیوں سے نکالنے کے لیے ایسی راہ دکھائی جو بلوچ تاریخ میں آج تک کسی کے حصے میں نہیں آیا۔ وقت و حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ یہی کارنامہ بلوچ آزادی کی راہ ہموار کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہوگا اور آنے والے دنوں میں بلوچ قوم استاد اسلم بلوچ اور بہن بی بی یاسمین بلوچ کی راہ کا انتخاب کرکے مادر وطن پہ اپنے بچوں کو قربان کرتے ہوئے مقصد کے حصول کو ممکن بنائیں گے۔