آواران تین فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں : بی ایل ایف

128

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ4 اگست کی رات دس بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں کنیرہ کے مقام پر پاکستانی فوج کی چار ویگو گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

۔ترجمان گہرام بلوچ  نے کہا کہ حملے میں ایک گاڑی شدید حملہ کی زد میں آئی،جس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے

بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔