گڈانی میں پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ ، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

264

ٓحب کے علاقے گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف روڈ بلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین جن  خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے کوئٹہ کراچی کی مصروف شاہراہ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئی۔

مظاہرین نے  شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا۔

شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی دونوں اطراف لمبی قطاریں لگ گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے ہم تلاشِ آب کے لیے دردر کی۔ٹھوکریں کھارہے جب کہ ہمارے نمائندے ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمیں پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ہم ووٹ کسی کو بھی نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد ضلع لسبیلہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے