کیچ : فورسز کی جانب سے آپریشن جاری

165
File Photo

کیچ میں فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز ، متعدد افراد گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ میناز، سلو اور گرد و نواع کے علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز متعدد افراد کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرچکے ہیں،جبکہ علاقے میں آپریشن جاری رہنے کی وجہ سے گرفتاریوں اور مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔

واضح رہے کل رات کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔