کیچ سے فورسز کے ہاتھوں متعدد لوگ گرفتار

198

کیچ سے فورسز کے ہاتھوں متعدد لوگ گرفتار ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آج صبح فورسز نے چھاپہ مار کر کیچ کے علاقے پیدارک کے قریب گورکوپ کئور میں گھر گھر تلاشی  کے بعد علاقے میں موجود معتدد لوگوں کو گرفتار کرکے کیمپ منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ کیچ و گوادر میں سی پیک منصوبے کے بعد فورسز کے آپریشنز ، چھاپوں اور گرفتاریوں میں مزید تیزی آئی ہے ۔

بلوچستان میں سرگرم قوم پرست سیاسی تنظیمیں اکثر یہ موقف اپناتے ہیں کہ  پاکستان سی پیک منصوبے کی تکیمل کے لئے بلوچ نسل کشی کررہا ہے ۔

سی پیک منصوبے سے منسلک علاقوں میں آئے روز کے آپریشنز اور گرفتاریوں سے تنگ آکر لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے دیگر علاقوں کیجانب نقل مکانی کی ہے ۔