کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر میں بلوچی ‘نار سُر’ موسیقی

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر پاکستان کے ہر کونے سے مدھر آوازوں کی تلاش میں ہے اور اب چترال اور سندھ کے بعد بلوچستان کی 'نار سُر' موسیقی کو تلاش کرلیا گیا ہے۔

556

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر پاکستان کے ہر کونے سے مدھر آوازوں کی تلاش میں ہے اور اب چترال اور سندھ کے بعد بلوچستان کی ‘نار سُر’ موسیقی کو تلاش کرلیا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو نے اپنا تیسرا گانا ’نصیبایا‘ بلوچستان کے شہر صحبت پور سے ریلیز کیا ہے جس میں نار سر موسیقی کو جدید الیکٹرانک ساؤنڈز کے ساتھ گایا گیا ہے۔

نارسُر موسیقی بلوچستان کی ثقافت کا اہم رنگ ہے جس میں فنکار بیک وقت بانسری بجاتے ہوئے رقص کرتے ہیں۔

اس گانے کو منگل نامی فنکار نے گایا ہے جس میں ان کے ساتھی دریہان اور شایان تھے جو دمبورا بجا رہے ہیں۔

دمبورا بلوچی و افغانی موسیقی کا روایتی آلہ ہے جو ’نصیبایا‘ گانے کو منفرد بناتا ہے۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے نئے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ  کا اہم مقصد پاکستان کی موسیقی کی کہانیوں کو پیش کرنا ہے۔

دونوں نے آغاز پاکستان کے خوبصورت ضلع چترال کی وادی کیلاش سے کیا تھا، جہاں کی دو بچیوں آریانا اور آمرینا نے گیت ’پاریک‘ یعنی ’چلو ‘ گایا۔

بعد ازاں انہوں نے سندھ کا انتخاب کیا اور دوسرا گانا ’’فقیرا‘‘ ریلیز کیا جسے اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے دو بہن بھائیوں وشنو اور شموبائی نے گایا ہے۔