کوئٹہ و سبی سے فورسز کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

153

فرنٹیئر کور کا آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ اور سبی میں کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ایف سی بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس اور سبی کے علا قے کلگری دامان اور غازی کے پہاڑوں میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سبی کے علاقے کلگری دامان اور غازی کے پیچیدہ اور دشوار گزار پہاڑوں میں خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن ٹھکانوں سے 8 کلو بارودی مواد، 15 عدد ڈیٹونیٹرز، 4 عدد ایس ایم جیز، 3رائفل، 6 عدد ہینڈ گرنیڈز، مواصلاتی آلات اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ سے 3 عدد ایس ایم جیز، 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا.