کوئٹہ: ایف سی کی فائرنگ سے 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

206

کوئٹہ میں ایف سی کے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں آج پاکستانی فورس ‘فرنٹیر کور’ کے اہلکاروں نے فروٹ مارکیٹ میں لوگوں پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں ایک 14 سالہ ریڑی بان جانبحق جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع سے موصول مذید تفصیلات کے مطابق ایف سی نے اس وقت اچانک لوگوں پر فائرنگ کردی جب ایف سی کے بدسلوکی پر وہاں موجود لوگ اسکی وڈیو بنا رہے  تھے۔

اس واقعے پر فروٹ مارکیٹ میں موجود لوگوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور ایف سی پر چلانے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اس واقعے کی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس پر لوگ شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے فرنٹیئر کور پر تنقید کر رہے ہیں۔