کروشیا ورلڈ کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

236

فٹبال ورلڈکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے روس کو سنسنی خیز مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی ۔

سوچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، مقررہ وقت میں پہلے روس نے برتری حاصل کی ، یہ گول چیری شیوو نے اسکور کیا، برتری 39 ویں منٹ میں کروشین کھلاڑی کیرا میرچ نے ختم کی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں مزید کوئی گول نہ ہوسکا، اضافی وقت میں کروشیا کی جانب سے وڈا نے گول کیا ، یہ خسارہ روس کے فرنینڈس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں گول کرکے پورا کردیا ، اضافی وقت میں پھر کوئی گول نہ ہوا اور میچ دو، دو گول سے برابر رہا ، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس دی گئیں ۔

کروشین گول کیپر روس کی دو پنالٹی ککس روکنے میں کامیاب رہے جبکہ روس کا گول کیپر حریف ٹیم کی صرف ایک پنالٹی کک روک سکا ، یوں کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے فتح پائی، ایونٹ کے سیمی فائنل میں دس جولائی کو فرانس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا جبکہ کروشیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف گیارہ جولائی کو مدمقابل آئے گی۔