کاہان میں فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

171

چیک پوسٹ پر حملے میں پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئیں: مزار بلوچ

یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندے سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے ضلع کوہلو، تحصیل کاہان کے علاقہ تتڑا میں پاکستانی آرمی کے چیک پوسٹ پہ حملہ کیا جو پاکستانی نام نہاد انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے غرض سے استعمال ہونے کے لیے اور عام اور نہتہ لوگوں کو تلاشی کے نام پہ تذلیل کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس حملے میں قابض فورس کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ عوام پاکستانی چیک پوسٹ، پاکستانی فورس کے گشتی دستوں، تنصیبات اور نام نہاد انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں اور قابض کے انتخابی امیدواروں سے دور رہے، بلوچ سرمچار کبھی بھی ان پہ حملہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے حملے پاکستانی قابض فورس کے مکمل انخلاء اور بلوچستان کے سابقہ آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگے۔