مختلف حملوں میں انتخابی مراکز اور فورسز کو نشانہ بنایا : سرباز بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی میں مروّ روڈ کے مقام پر الیکشن پولنگ سٹیشن کے حفاظت پر مامور ایف سی کےگشتی قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
جبکہ ڈیرہ بگٹی ہی کے علاقے کلیری پشینی میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے قافلے کو پولنگ سٹیشن کے قریب گشت کرتے وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے پاکستانی آرمی کے آٹھ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ آرمی کا ایک ٹرک بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ادھر ڈیرہ بگٹی ہی میں ٹوبا کے مقام پر گیس کے کنوئے کے لیے سڑک تعمیر کرنے والے بلڈوزر کو ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے تباہ کیا جس سے ڈرئیوربھی ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بلور کے مقام پر الیکشن کے لیے مامور سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے سیکیورٹی فورسز کا ایک گاڈی حملے کے زد میں آکر تباہ ہوا اور اس میں سوار متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
جبکہ آج ہی بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں درچکو پولنگ سٹیشن کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
سرباز بلوچ نے کہا بلوچ ریپبلکن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور ہماری کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔