ڈیرہ بگٹی : دو افراد گرفتار ، گولہ بارود برآمد ۔ فورسز کا دعویٰ

337

سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے کر اُنکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں حساس ادارے کی نشاندہی پر کاروائی کر تے ہوئے 2 افراد کو گرفتارکر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

سیکورٹی فورسز نے میڈیا کو مزید بتایا کہ قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں13 کلو بارود،ایس ایم جی گنز ،راکٹ،ریمورٹ کنٹرول بم،2 بارودی سرنگیں آر پی جی گن،3 ڈیٹونیٹرز ،پریشر بٹن ڈیٹونیٹر تار ،اسکینرز اور سیٹلائیٹ فون اور راونڈز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے سے فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کے متعدد دعویٰ سامنے آچکے ہیں۔