چاغی سے متصل افغانستان کے علاقے برابچہ میں نیٹو طیاروں کی بمباری

715

چاغی سے متعصل افغانستان کے علاقے برابچہ میں نیٹو طیاروں کی بمباری ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی سے متصل افغانستان کے علاقے برابچہ میں آج شام کے وقت سے نیٹو طیاروں نے اندھا دھند بمباری شروع کی ہے ، جو کہ آخری اطلاعات تک اب بھی جاری ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق طیاروں نے اللہ اکبر نامی پہاڑ ،  کلی فارسی شار غلغلہ میں  طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

مقامی زرائع کے مطابق جیٹ اور ڈرون طیاروں نے دس مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، تاہم ابھی کسی قسم کی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

    مزید پڑھیں   –  چاغی کے قریب افغان سرحدی علاقے برابچہ میں امریکی طیاروں کی بمباری

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی امریکی طیاروں نے برابچہ اور رباط میں شدید بمباری کی تھی جس کے سبب عام شہری بھی بڑی تعداد جانبحق ہوئیں تھیں ۔