پی ٹی آئی اور جان محمد رند کے کارکنان میں تصادم ، آٹھ افراد زخمی

299

پاکستان تحریک ِ انصاف اور آزاد امیدوار کے کارکنان میں تصادم، امیدوار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھنی بخش گوٹھ میں تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے کارکنان کے درمیان تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے دھنی بخش گوٹھ میں انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدوار اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آئے جس کے نتیجے میں ہونے والے تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق جھگڑا ریلی میں موجود گاڑیوں کو راستہ نہ دینےپر ہوا جب کہ زخمیوں میں پی ایس 99 کے آزاد امیدوار جان محمد رند بھی شامل ہیں جو سرپر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔