پنجگور سے دو لاپتہ افراد فورسز کی تحویل سے بازیاب

183

پنجگور سے دو لاپتہ شخص فورسز کی تحویل سے بازیاب ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم سے فورسز کے ہاتھوں یکم جون 2018 کو گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

فورسز کی تحویل سے بازیاب ہونے والے دونوں سگے بھائیوں کی شناخت فاروق اور محمد نسیم ولد حاجی محمد کریم کے نام سے ہوئی ۔