امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات 2018 کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں لاکھوں شہری عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ہم تمام پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پر امن طریقے سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔