بلوچ مسلح تنظیم یو بی اے کی جانب سے جاری ہونے والے پمفلٹ میں بلوچ عوام سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ آنے والے پاکستانی الیکشن کو ناکام بنانے کےلئے اپنا قومی فرض ادا کریں ۔
یو بی اے کی جانب سے پمفلٹ کیچ کے مختلف علاقوں مند، تمپ ، گومازی،ملانٹ، پل آباد ، نظرآباد ، آسیاہ آباد ، کوہاڑ ، بالیچہ ھوت آباد، حیرآباد، میرآباد ، ناصرآباد میں تقسیم کیا گیا ۔
پمفلٹ میں ظفر اللہ جمالی کے اس اعتراف کا بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستانی الیکشن میں فوج کی مرضی ومنشاء کے بغیر کوئی بھی کامیاب نہیں ہوتا ۔
یو بی اے پمفلٹ میں بلوچ قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے اور بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے خلاف جو منصوبے بنائے جارہے ہیں وہ دراصل ستر سالہ غلامی کو مضبوط کرنے کی سامراجی کوشش ہے ، اس لئے بلوچ قوم پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والے انتخابات کا ہر ممکن بائیکاٹ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ بلوچ قوم کو پاکستانی پارلیمنٹ و اس کے نظام سے کوئی سروکار نہیں ۔